بیجنگ کا وسطی حصہ یا ژونگ ژو شیان شہر کے جنوب میں یونگ ڈینگ دروازے اور شمال میں ڈرم ٹاور اور بیل ٹاور کے درمیان 7.8 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اسے سب سے پہلے یوآن خاندان (1368-1271) نے تعمیر کیا تھا۔ بیجنگ کے پرانے شہر کی زیادہ تر اہم عمارتیں اسی محور کے ساتھ واقع ہے۔ پرانے شہر کے دروازے، محلات، مندر، چوک اور باغات سب اسی حصے میں واقع ہیں۔ اس علاقے نے پرانے ادوار سے لیکر نئے دور تک کی لوک سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسے دیکھ کر ہر وقت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی