i بین اقوامی

چین میں جولائی کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہتازترین

August 09, 2024

چین میں جولائی کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ ان گاڑیوں کے تقریبا 8 لاکھ 78 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 36.9 فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین نے جولائی میں تقریبا 92 ہزار نئی توانائی مسافر گاڑیاں برآمد کیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.3 فیصد ، گزشتہ ماہ کی نسبت 18.2 فیصد زائد اور برآمد کردہ مسافر گاڑیوں کی مجموعی تعداد کا 24.5 فیصد ہے۔ ایسویسی ایشن نے کہا ہے کہ چین میں بننے والے نئے توانائی کے زیادہ سے زیادہ برانڈز بیرون ملک برآمد کئے جاتے ہیں اوران کی بیرون ملک شناخت میں اضافہ جاری ہے۔ اگرچہ حال ہی میں کچھ بیرونی مداخلت ہوئی ہے تاہم لیکن نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدی مارکیٹ میں امکانات اب بھی طویل مدت کے لئے امید افزا ہیں۔ جولائی میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت کا تناسب 51.1 فیصد رہا جو گزشتہ برس اسی مدت کی نسبت 15 فیصد زائد ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ تیزرفتار ترقی بنیادی طور پر ملک کے مضبوط پیداواری شعبے اور صنعتی چینز کے ساتھ ساتھ نئے معیارکی پیداواری قوتوں میں ترقی کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ جولائی میں چین کی مسافر گاڑیوں کی برآمدات 3 لاکھ 76 ہزاررہی جو گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مستحکم رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی