i بین اقوامی

چین میں گولڈن ویک کی تعطیلات اختتام پذیر، ٹریفک معمول پر لوٹ آئیتازترین

October 07, 2024

چین کی قومی دن کی ایک ہفتہ طویل تعطیلات ختم ہونے کے قریب ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ روز واپسی کے سفر میں اضافہ ہوا، جبکہ چینی وزارت عوامی تحفظ کے ٹریفک مینجمنٹ بیورو کے مطابق مجموعی طور پر ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ قومی دن کی تعطیلات کو عموما "سنہری ہفتہ" بھی کہا جاتا ہے یہ چین کے مقامی سیاحتی کیلنڈر میں عروج کے سیزن میں سے ایک ہے۔ چین میں ایکسپریس وے پوری صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہے جو تعطیلات میں خاص طور پر ٹول فری ہوتی ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر سے 4 اکتوبر تک ملک بھر میں بین العلاقائی مسافروں کی تعداد آمدورفت 1.1 ارب سے زائد ہوگئی تھی۔ رواں سال یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک سنہری ہفتے کی تعطیلات کے دوران 1.5 ارب سے زائد سیلف ڈرائیونگ سیاحتی دوروں کی بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔ چین میں گزشتہ روز تک ٹریفک مجموعی طور پر مستحکم اور رواں رہی اور اس دوران کوئی کوئی سنگین ٹریفک جام یا حادثات رپورٹ نہیں ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی