i بین اقوامی

چین میں غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی نگراں درجہ بندی کے لئے آزمائشی اقدامات جاریتازترین

December 28, 2022

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی جامع ریگولیٹری ریٹنگ کے لیے آزمائشی اقدامات جاری کردیے ہیں۔درجہ بندی شاخ کے بنیادی عوامل کے تحت ہوگی۔ ان اقدامات میں خطرے کے انتظام، آپریشن کنٹرول، تعمیل اور اثاثہ جات کے معیار کے ساتھ ساتھ آپریٹنگ خطرات، مالی حالات اور صدر دفاتر کی انتظامی صلاحیت پر شاخ کو حاصل تعاون کا اندازہ کرنا شامل ہے۔ریگولیٹری وسائل مختص کرنے، مارکیٹ تک رسائی دینے، غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی کلاسیفائیڈ نگرانی کے نفاذ اور خطرات کا انتظام بہتر بنانے پر زور کے لئے اس درجہ بندی کا اہم کردار ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی