i بین اقوامی

چین میں بین الاقوامی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کا آغازتازترین

December 12, 2022

پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے صدر مقام ہانگ ژو میں شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے بین الاقوامی تنظیموں اور کاروباری اداروں کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل تجارت کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ڈیجیٹل معیشت کے کھلے پن اور تعاون کو تیز رفتار سمت پر ڈالا جاسکے۔ چین کی وزارت تجارت کے تجارتی ترقیاتی بیورو کے سربراہ وو ژینگ پھنگ نے کہا کہ '' ڈیجیٹل تجارت، ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ عالمی تجارت کے فروغ میں ایک نئے رجحان کی نمائندگی کرتی اور اس کی نئی سمت ہے۔یہ عالمی معیشت کی بحالی و فروغ کو نئی زندگی بخشتی ہے۔ اس نمائش کا موضوع '' ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے دنیا کو جوڑنا '' ہے۔ صوبہ ژے جیانگ کی عوامی حکومت اور وزارت تجارت کے مشترکہ تعاون سے شروع ہونے والی یہ نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی