i بین اقوامی

چین میں انفرادی کاروباری اداروں کی تعداد 12 کروڑ کے قریب پہنچ گئیتازترین

July 13, 2023

چین میں رواں سال جون کے اختتام میں اندارج شدہ انفرادی کاروبار کی تعداد مجموعی طور پر 11 کروڑ 90 لاکھ ہوگئی ہے جو ملک بھر کے کاروباری اداروں کا 67.4 فیصد ہے ۔ ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران انفرادی کاروبار میں نمایاں بحالی اور مستحکم ترقی کا رجحان رہا ۔ اس عرصے میں تقریبا 1 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.3 فیصد اضافہ ہے۔ ملک میں اندراج شدہ 11 کروڑ 90 لاکھ کاروباری اداروں میں سے 90 فیصد تیسرے درجے کی صنعتیں ہیں جبکہ 42.8 فیصد ملک کے مشرقی علاقوں میں واقع ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت، کھیل اور تفریحی شعبوں سمیت ابھرتی خدمات کی صنعتوں میں کام کرنے والے انفرادی کاروبار میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں ٹھوس ترقی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی