i بین اقوامی

چین میں آرٹیفشل انٹیلی جنس فراڈ ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیاتازترین

February 28, 2025

چین میں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ گرل فرینڈ چونا لگا کر 28 ہزار ڈالر لے اڑی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین میں آن لائن اسکیمرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص سے 28 ہزار ڈالر ہتھیا لیے۔ شنگھائی کے شہری کو اے آئی سے تیار کی گئی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق کے باعث 28 ہزار ڈالر سے ہاتھ دھونے پڑے۔چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق اسکیمرز نے اے آئی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ایک لڑکی کی حقیقت پسندانہ ویڈیوز اور تصاویر تیار کیں۔ جنریٹو اے آئی سافٹ ویئر سے تیار کی گئی اس لڑکیمس جیا کا فرضی نام دیا گیا تھا۔ اسکیمرز نے جعلی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو قائل کیا کہ اس کی گرل فرینڈ یعنی مس جیا کو کاروبار شروع کرنے اور ایک رشتے دار کے علاج میں مدد کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد متاثرہ شخص نے تقریبا دو لاکھ یوآن (لگ بھگ 28 ہزار ڈالر) ایک بینک اکاںٹ میں ٹرانسفر کیے جو ان کے خیال میں ان کی آن لائن محبوبہ کا اکانٹ تھا۔رپورٹ کے مطابق اسکیمرز نیاپنے بچھائے گئے جال کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جعلی آئی ڈی اور میڈیکل رپورٹس تک تیار کی تھیں۔پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ ایک اسکیمر ٹیم ویڈیوز اور تصاویر بھیج رہی تھی جو تمام یا تو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھیں یا بہت سی تصاویر کو ملا کر بنائی گئی تھیں۔اس پورے عرصے کے دوران متاثرہ شخص لیو کی اپنی گرل فرینڈ جیا سے کبھی دو بدو ملاقات نہیں ہوئی تھی اور ہوتی بھی کیسے؟۔ سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں خاتون کی مختلف انداز اور پس منظر میں تصاویر دکھائی گئی ہیں۔بڑھتے ہوئے اے آئی ٹولز ٹیکسٹ، تصاویر اور یہاں تک کے لائیو ویڈیوز بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں جس نے دنیا بھر میں اسکیمز اور دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ کرد یا ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا تھا کہ وہ آن لائن تعلقات سے محتاط رہیں کیوں کہ جنریٹو اے آئی کے استعمال کے ذریعے فراڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی