i بین اقوامی

چین میں 3ہزار سال سے زیادہ پرانے گاں کے کھنڈرات دریافتتازترین

June 03, 2023

چین کے شمالی صوبے ہیبے میں 3ہزار سال سے زیادہ پرانے گاں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔ مقامی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق، ووآن شہر کے موجودہ ژایا گاں میں واقع یہ قدیم گاں 2لاکھ 20ہزار مربع میٹر پر محیط ہے۔ یہ شانگ عہد کے وسط(1600 قبل مسیح سے 1046 قبل مسیح)میں تعمیر کیا گیا ۔ درمیانے درجے کیاس گاں میں ماہرین آثار قدیمہ نے سڑکوں، خندقوں، مٹی کے برتن پکانے والے بھٹے، آبی گزرگاہوں، تہہ خانوں اور گھروں کے کھنڈرات دریافت کیے۔ ماہرین آثار قدیمہ نے سیرامکس، مٹی کے برتن، ہڈیوں سے تراشے ہوئے بالوں کے پن اور کچھوے کے خول کے ٹکڑے بھی دریافت کیے ہیں جو قیاس آرائی کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اس کے علاوہ، ہر گھر کے اندر ہیٹنگ سسٹم بھی موجود تھا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہیکہ یہ روایتی چینی کانگ، یا گرم کرنے کے قابل ایڈوب سلیپنگ پلیٹ فارم کا پروٹو ٹائپ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی