چین میں حیاتیاتی و ماحولیاتی تحفظ بارے اعلی پیمانے کے مرکزی معائنہ کے دوسرے مرحلے میں ماحولیاتی تحفظ بارے کئی مسائل سامنے آئے جس میں 3 ہزار 300 سے زائد اہلکاروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے مطابق مئی 2020 سے جون 2022 تک معائنہ ٹیم نے 31 صوبائی سطح کے علاقوں، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے ساتھ ساتھ چائنہ مین میٹلز کارپوریشن اور مرکز کے ماتحت 6 ریاستی کاروباری اداروں میں تحقیقات کیں جہاں 158 مسائل کے بارے میں معلوم ہوا۔ صوبائی سطح کے 31 علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور میں تقریبا 3 ہزار 35 اہلکاروں کو 135 مسائل پر جوابدہ قرار دیا گیا۔ ان میں محکمہ کی سطح کے 371 اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثہ نگران و انتظامی کمیشن اور مرکز کے ماتحت 6 ریاستی کاروباری اداروں میں 23 مسائل پر 336 افراد کو قصوروار قرار دیا گیا۔ معائنے کے دوسرے مرحلے میں 2 ہزار 164 اصلاحی کاموں بارے نشاندہی کی گئی جن میں سے 61 فیصد مکمل ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی