چین کی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تسائی انگ وین کے امریکہ کے "ٹرانزٹ" دورے اور ان کی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی سے ملاقات کے امریکی انتظام کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے،جو امریکی حکومت کے تیسرے اعلی ترین عہدے دار ہیں۔ ترجمان ما ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ ایک چین اصول اور چین ۔ امریکہ مشترکہ تین اعلامیوں کی شقوں کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ اس سے چین کی خودمختاری وعلاقائی سلامتی کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ما نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرے۔ اس میں تسائی انگ وین کے امریکہ کے "ٹرانزٹ" دورے کی اجازت نہ دینے اور ان کے امریکی سیاسی شخصیات اور عہدیداروں کے درمیان کسی ملاقات یا رابطے کا انتظام نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین صورتحال پر گہری نظر رکھے گا اور ملک کی خودمختاری و علاقائی سلامتی کا بھرپور دفاع کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی