چینی حکام نے ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے 2019 سے اب تک 32 لاکھ 20 ہزار موبائل ایپلی کیشنز کا معائنہ کیا ہے جبکہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 3 ہزار ایپلی کیشنز کو نوٹس جاری کئے یا انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ بات چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں بتائی گئی ہے جس کا عنوان " نئے دور میں چین کے قانون پر مبنی سائبر اسپیس حکمرانی" ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق اہداف پر مبنی کارروائیوں سے ذاتی معلومات کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی موثر طریقے سے روک تھام کی گئی۔ اب بہت سی مزید ایپلی کیشنز متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کررہی ہیں، اس کے علاوہ عوام میں ذاتی کوائف کے تحفظ بارے مضبوط شعور بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ، ہائی فریکوئنسی ذاتی معلومات کی خلاف ورزیوں کو ہائی ٹیک ذرائع سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر چین نے نئی سوچ اور نگرانی کا طریقہ کار اپناتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی