i بین اقوامی

چین کی مکا وایس اے آر حکومت نے انسانی اسمگلنگ پر امریکی رپورٹ مسترد کردیتازترین

June 17, 2023

مکا وخصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کی گئی انسانی سمگلنگ کی 2023 رپورٹ میں مکاو سے متعلق حوالہ جات کو سختی سے مسترد کیاہے۔مکا ایس اے آر حکومت کے ماتحت سیکرٹری برائے سلامتی کے دفتر نے کہا کہ رپورٹ میں اس طرح کے حوالہ جات مکا میں قوانین اور آزاد قانونی نظام کے بارے میں لاعلمی سے بھرے ہوئے ہیں، جن میں بین الاقوامی برادری کو الجھن میں ڈالنے کے لیے "قیاس اور تعصب" کے ساتھ کام لیا گیا اور مکا ایس اے آرکی طرف سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کئی برسوں کی کوششوں سے انکار کیا گیاہے۔دفتر نے کہا کہ مکا ایس اے آر حکومت نے ہمیشہ بین الاقوامی قانونی اصولوں اور مشترکہ حکمت عملی کی مکمل حمایت کی ہے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ان سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی حفاظت کے لیے سرکاری محکموں اور معاشرے کے مختلف شعبوں کو فعال طور پر مربوط کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی