بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں چین کی معیشت 5.2 فیصد کی شرح سے بڑھے گی، جو کہ اکتوبر 2022 کی پیش گوئی سے 0.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے ۔ آئی ایم ایف نے اپنی نئی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 میں مکمل طور پر کھلنے کے ساتھ چین میں شرح نمو میں تیزی متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی شرح نمو 2022 میں 3.4 فیصد سے کم ہوکر 2023 میں 2.9 فیصد اور پھر 2024 میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہو جائے گی۔ 2000 سے 2019 کے درمیان اوسط شرح نمو 3.8 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ افراط زر اور روس۔یوکرین تنازع سے نمٹنے کے لیے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ سے معاشی سرگرمیوں پراثرات مرتب ہورہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی