i بین اقوامی

چین کی ڈیجیٹل اشاعتی صنعت میں 2023 کے دوران تیز رفتار ترقی ہوئیتازترین

September 23, 2024

چین کی ڈیجیٹل اشاعتی صنعت کا پیمانہ 2023 میں 16.18 کھرب یوآن (تقریبا 228.89 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 19.08 فیصد زیادہ ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ چینی اکیڈمی آف پریس اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے14 ویں چائنا بین الاقوامی ڈیجیٹل اشاعتی نمائش میں جاری کی گئی ۔ نمائش ہفتے سے چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں شروع ہوئی ہے۔ چینی ادب کے آن لائن قائین کی تعداد 2023 میں 53 کروڑ 70 لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔ چینی آن لائن ادب کی غیرملکی مارکیٹ کا حجم 4 ارب یوآن سے زائد ہوچکا ہے جو 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پھیلا ہوا ہے۔ نمائش میں چینی اکیڈمی آف پریس اینڈ پبلی کیشنز کے سربراہ وائی یوشان نے کہا ہے کہ روایتی ثقافت ،ادب، اینی میشن اور گیمز سمیت مختلف چینی آن لائن ثقافت کی اشکال میں ایک اہم عنصر بن گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی