ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی حکومت نے امریکی حکومت کی طرف سے نام نہاد میمورنڈم کے تحت امریکہ سے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی جبری روانگی کے التوا شدہ معاملے پر تازہ ترین اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ایک ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے خلاف نام نہاد میمورنڈم میں امریکی حکومت کیبے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ اپنے مقاصد کا واضح اظہار کرتے ہوئے، مذموم عزائم اور اپنی بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس کے تازہ ترین اقدامات اس کی "خارجہ پالیسی کے مفاد" میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے اپنے قومی سلامتی سے متعلق بہت سے قوانین ہیں، لیکن وہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کو نشانہ بناتے ہوئے اس حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے کہ اس قانون کے نفاذ نے ہانگ کانگ کی کمیونٹی کے روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر اس قابل بنایا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنے کاروبار زندگی کو دوبارہ شروع اور کاروباری ماحول کو بحال کرسکیں۔ترجمان نے کہا کہ واضح طور پر، یہ دوہرے معیار کے ساتھ سیاسی محرکات پر مبنی منافقت اور قانون پر سیاست کی بالادستی کی ایک قابل نفرت چال ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی