چین کی قومی مقننہ، 14ویں نیشنل پیپلزکانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس 26 سے 28 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژا لیجی نے کی۔ اجلاس میں تجویز کردہ ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں قانون ساز رکاوٹوں سے پاک ماحول اور خارجہ تعلقات کے قیام سے متعلق قوانین کے مسودے کے ساتھ ساتھ انتظامی جائزہ اور سمندری ماحول کے تحفظ سے متعلق قوانین میں ترمیم کے مسودے پر غور کریں گے۔ قانون ساز 2022 کے لیے مرکزی حکومت کے فائنل اکاونٹس پر ایک رپورٹ، مرکزی حکومت کے 2022 کے بجٹ اور دیگر مالیاتی محصولات اور اخراجات پر عمل درآمد سے متعلق ایک آڈٹ رپورٹ اور ریاستی کونسل کی مربوط علاقائی ترقی پر ایک رپورٹ پر بھی غور کریں گے۔کونسل کے اجلاس میں 2023 سے 2027 تک ریاستی اثاثوں کے انتظام کی نگرانی کے لیے 14 ویں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے پانچ سالہ منصوبے کا جائزہ اور اس کی منظوری دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی