چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں اپریل کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس مدت کے دوران ملک میں 18.9 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا ہوئی جو ایک برس قبل کی نسبت 7 فیصد زائد ہے ۔ یہ شرح نمو مارچ کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں ملک نے 89 لاکھ 80 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔ چین کی قدرتی گیس کی پیداوار جنوری سے اپریل کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد اضافے سے 78.3 ارب مکعب میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی