چین کا شینزہو راکٹ 3 خلا بازوں کو لے کر آج (بد ھ کو) چین کے خلائی اسٹیشن روانہ ہوگا۔راکٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 17 منٹ پر روانہ ہوگا اور یہ مشن 29 اپریل کو واپس زمین پر آئے گا۔ اس کے علاوہ چین چاند پر خلا باز بھیجنے کے مشن کی تیاریاں بھی کر رہا ہے۔چین کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے، 2 پاکستانیوں کو چین میں تربیت میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔چین کے مطابق ایک پاکستانی خلاباز ایک پے لوڈ ماہر کے طور پر مشترکہ پرواز میں حصہ لے گا جب کہ چین کا 2030 تک چینی خلابازوں کی چاند پر لینڈنگ کا ہدف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی