چین نے مارکیٹ پر مبنی گرین ٹیکنالوجی کی جدت کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے عمل درآمد کا ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس کا مقصد جدت طرازی میں نیا جوش پیدا کرنا ہے۔اس منصوبے کو قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ منصوبے کا مقصد اختراعات میں کمپنیوں کے اہم کردار کو مستحکم بنانا، تبدیلی اور گرین ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے مارکیٹ طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں ہر قسم کے جدت پسند کاروباری ادارے، یونیورسٹیز اور تحقیقی ادارے آپس کے بہتر اور زیادہ موثر تعاون کے دوران ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔چین اس منصوبے کی رہنمائی میں 2025 تک اپنی مارکیٹ پر مبنی گرین ٹیکنالوجی کے جدت طرازی کے نظام میں مزید بہتری لائے گا، جس سے ملک کی سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے گرین ٹیکنالوجی کی جدت سے بھرپور مدد حاصل ہو گی۔متعدد بنیادی، اصل اور خلل ڈالنے والی گرین ٹیکنالوجی کی جدتوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جبکہ گرین ٹیکنالوجی کی تجارت کو زیادہ سے زیادہ معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔یہ منصوبہ گرین ٹیکنالوجی کی قدر وقیمت کا اندازہ لگانے کے لیے طریقوں کی اصلاح، مالیاتی اور مالی معاونت کے استحکام اور گرین ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے املاک دانش کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وسیع بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی