i بین اقوامی

چین کا جنوبی سوڈان کے لئے 3 لاکھ سے زائد کتابوں کا عطیہتازترین

February 02, 2023

چین کی حکومت کی جانب سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے جنوبی سوڈان کی وزارت برائے عمومی تعلیم و تدریس کو 3 لاکھ 30 ہزار چھپی ہوئی تدریسی کتابیں موصول ہوئی ہیں۔جنوبی سوڈان میں چین کی امداد سے تعلیم کے تکنیکی تعاون کے دوسرے مرحلے کے تحت یہ چھپی ہوئی نصابی کتابیں انگریزی، ریاضی اور سائنس کے مضامین کے لیے ہیں۔جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ان کتابوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران عمومی تعلیم و تدریس کے وزیر اوت ڈینگ اکوئیل نے کہا کہ آج ہم منصوبہ سے تعلیم و تدریس کا مواد حاصل کرنے کے لیے بہت شکر گزار ہیں۔میں نے تقسیم کے عمل کو اچھی طرح سے منظم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مواد ضرورت مندوں تک پہنچ سکے اور جنوبی سوڈان کے طلبا اورسیکھنے والے اس مواد سے مستفید ہو سکیں۔حوالہ کیے گئے دیگر اضافی مواد میں پرائمری اسکولوں کے لیے تنگرام اور ریاضی کے پیکجز اور ثانوی اسکولوں کے لیے لیبارٹری کا سامان شامل ہے۔جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ما چھیانگ نے کہا کہ 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے تعلیم کا شعبہ دونوں ملکوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے لیے ہمیشہ ترجیحی شعبہ رہا ہے۔ما نے کہا کہ 2018 میں جنوبی سوڈان میں تعلیم کے لئے چین کی امداد سے تعلیم کے تکنیکی تعاون کے پہلے مرحلے کے منصوبے کا کامیاب نفاذ ترقی پذیر ملکوں کے لیے تعلیم کے شعبے میں چین کی مدد سے پہلا جامع تکنیکی تعاون ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی