i بین اقوامی

چین کا بی ڈی ایس 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں خدمات فراہم کر رہا ہےتازترین

July 06, 2023

چین کا بائی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) اب تک 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو خدمات فراہم کرچکا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ بی ڈی ایس -3 کی تیاری کی ایک تعریفی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ چین نے ڈھائی سال میں 30 بی ڈی ایس-3 سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجے اور 2020 میں مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل بی ڈی ایس-3 مکمل کیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ بی ڈی ایس-3 چین کا اب تک تیار کردہ ایک بہت بڑا اور پیچیدہ خلائی نظام ہے جس میں سب سے بڑے پیمانے، وسیع کوریج، اعلی ترین خدمات کی کارکردگی، ضروریات اور روزمرہ زندگی کے درمیان قریبی تعلق ہے۔ بی ڈی ایس ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی بارے مختلف صنعتوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔ یہ تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دیتے ہوئے قابل ذکر معاشی اور سماجی فوائد مہیا کرتا ہے۔ بی ڈی ایس اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ 4 عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن نظاموں میں سے ایک ہے۔ اس نے شہری ہوا بازی ، بحری امور ، تلاش اور ریسکیو کے شعبوں میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طریقے سے نبھا یا ہے اور سب کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کی چینی کوششوں میں ہاتھ بٹایا ہے۔ چین اگلے قدم کے طور پر دنیا کی خدمت کرنے اور تمام افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے بی ڈی ایس اسکیل ایپلی کیشن کی مارکیٹ پر مبنی ، صنعتی اور عالمی ترقی آگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی