چین نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی راکٹ فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جس پر ایک ڈمی وار ہیڈ نصب کیا گیا تھا کا تجربہ کیا ، یہ میزائل بحرالکاہل میں اپنے متعین مقام پر گرا ،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ لانچ ہمارے سالانہ تربیتی منصوبے کا معمول کا حصہ ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی مشق کے مطابق ہے اور کسی ملک یا ہدف کے خلاف نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی