چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 15 خلائی اسٹیشن کے مجموعہ کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہوگیا۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق خلائی اسٹیشن منگل کی شب لانچ کیا گیا جس نے خودکار انداز میں تیزی سے خلائی اسٹیشن تیان ہی کے ساتھ رابطہ جوڑا اور بدھ کی صبح 5 بجکر 42 منٹ (بیجنگ وقت)پر منسلک ہوگیا۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ اس سارے عمل میں تقریبا 6 گھنٹے 30 منٹ لگے۔بتایا گیا ہے کہ شین ژو ۔15 میں سوار 3 خلاباز تیان ہی ماڈیول میں داخل ہوئے جہاں شین ژو ۔14 کا عملہ شین ژو ۔15 کے عملے کے استقبال کے لئے تیار تھا۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ خلائی اسٹیشن پر سوار چینی خلابازوں نے عملہ بردار خلائی جہاز کا دورہ دیکھا ہے۔یہ خلائی جہاز چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ۔ 2 ایف وائے 15 کیریئر راکٹ کے اوپر منگل کی شب 11 بجکر 8 منٹ (بیجنگ وقت)پر روانہ ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی