i بین اقوامی

چین کے ساحلوں پر سمندری سطح 1980 کے بعد بلند ترین مقام پر پہنچ گئیتازترین

April 13, 2023

چین کے ساحلوں پر گزشتہ برس سمندری سطح 1980 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔وزارت قدرتی وسائل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق 2022 میں ساحل پر سمندر کی سطح 94 ملی میٹر تھی جو 1993 اور 2011 کے درمیان ریکارڈ کردہ اوسط سطح سے زائد ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ساحلوں پر سمندری سطح موسمیاتی حدت میں اضافے کے سبب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔1980 سے 2022 تک چین کے ساحلوں پر سمندری سطح میں سالانہ 3.5 ملی میٹر کی رفتار سے اضافہ ہوا جبکہ 1993 سے 2022 کے درمیان اضافے کی رفتار 4 ملی میٹر سالانہ رہی۔رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ سمندری سطح میں اضافے کی بڑھتی شرح حیاتیاتی ماحول اور ساحلی علاقوں میں پائیدارسماجی اور معاشی ترقی پر دوررس اثرات مرتب کرسکتی ہے۔وزارت کے مطابق 2022 میں ساحلوں پر سمندر کی اونچی سطح نے طوفانی لہروں میں صورتحال کو بگاڑا جو ساحلی علاقوں میں سیلاب کا باعث بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی