i بین اقوامی

چین کے خصوصی ایلچی یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی، روس کا دورہ کریں گےتازترین

May 13, 2023

یوریشیائی امور کے بارے میں چینی حکومت کے خصوصی نمائندے لی ہوئی 15 مئی سے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات معمول کی پریس کانفرنس میں ایک متعلقہ سوال کے جواب میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کا بحران شروع ہونیکے بعد سے چین بامقصد اور منصفانہ طریقے سے امن مذاکرات کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لی کا متعلقہ ممالک کا دورہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے چین کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ چین مضبوطی سے امن کی طرف کھڑا ہے۔وانگ نے کہا کہ یوکرین کا بحران اب بھی بڑھ رہا ہے جس کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں جبکہ عالمی برادری جنگ کو روکنے اور حالات کو معمول پرلانے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔وانگ نے کہا کہ چین جنگ بندی، جنگ کے خاتمے، امن مذاکرات کے آغاز اور حالات کی خرابی سے بچنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور یوکرین بحران کیسیاسی تصفیہ کو فروغ دینے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی