i بین اقوامی

چین کے جی ڈی پی میں سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کا حصہ 3.96فیصدہو گیاتازترین

January 02, 2023

چین کی سال 2021 کے دوران سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو45.5 کھرب یوآن (تقریبا 653.51 ارب امریکی ڈالرز)رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 12 فیصد زائد ہے(اس میں قیمت کے عوامل کو چھوڑا نہیں گیا)۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق یہ 2021 میں ملک کے جی ڈی پی کا 3.96 فیصد حصہ تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.05 فیصد پوائنٹس کم ہے۔سیاحت کی ایڈیڈ ویلیو40.7 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو کا 89.5 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔سیاحت سے متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو 476 ارب یوآن تھی ، جو گزشتہ برس کی نسبت 13.4 فیصد زائد ہے۔ یہ سیاحت اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو کا 10.5 فیصد ہے اور 2020 کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس اضافہ ہے۔شرح نمو کے اعتبار سے تمام کیٹگریز میں نمو بحال ہوچکی ہے۔ ان میں سے سیاحتی کیٹرنگ ، سیا حتی خریداری اور سیاحتی تفریح میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 18.6 فیصد، 14.5 فیصد اور 15.6 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی