i بین اقوامی

چین کے گہرے خلائی مشاہدہ ریڈار کی تنصیب کے دوسرے مرحلے کی تعمیر شروع ہوگئیتازترین

February 15, 2023

 چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں ملک کے گہری خلائی مشاہدہ ریڈار کی تنصیب کے دوسرے مرحلے کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اسے "چائنہ کمپانڈ آئی" کا نام دیا گیا ہے۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مطابق یہ 300 مو (20 ہیکٹرز) پر پھیلا ہوگا ۔ نئے مرحلے میں 25 ہائی ریزولوشن ریڈارز نصب کئے جائیں گے جن میں سے ہر ایک کا قطر 30 میٹرز ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ 2025 میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ چائنہ کمپانڈ آئی کی سہولت سیارچوں، چاند اور زمین جیسے سیاروں سمیت اعلی ریزولوشن کے ساتھ خلائی اشیا کا گہرائی سے مشاہدہ کرنے اور تصاویر بنانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ اس سے ملک زمین کے قریبی سیارچوں سے دفاعی کام لینے اور سیاروں پر سائنسی تحقیق کے قابل ہوسکے گا۔ اس کی تعمیر 3 مرحلوں پر مشتمل ہے جس کا پہلا مرحلہ 16 میٹر قطر کے 4 ریڈارز پر مشتمل ہے  یہ مرحلہ گزشتہ دسمبر میں مکمل ہوچکا ہے ۔ تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد اس سہولت میں نصب شدہ ریڈارز کی تعداد 100 سے زائد ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی