چینی مارکیٹ میں فولڈ ایبل فونز کی فروخت میں 2022 میں گزشتہ سال کی نسبت 144.4 فیصد اضافہ ہواجودیگرموبائل فونز کی مجموعی فروخت سے الگ ہے۔تحقیق اور مشاورتی کمپنی سینو ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے فونز کی فروخت کا حجم گزشتہ سال28لاکھ 30ہزار یونٹس تک پہنچ گیاجس سے مسلسل نو سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں اس غیر معمولی شرح ترقی کی وجہ بڑے سمارٹ فون برانڈز کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری اور چین میں ترقی پذیر آرگینک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ڈسپلے ٹیکنالوجیزکو قرار دیا گیاہے۔صف اول کے سات برانڈز کی فروخت میں ایک سال پہلے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہواوے جومارکیٹ کیحجم کے لحاظ سے بھی سب سے بڑا ہے، 2022 میں 14لاکھ40ہزار یونٹس کی فروخت کے ساتھ فہرست رہا جو گزشتہ سال کی نسبت132 فیصد زیادہ ہے۔ اوپواور شیائومی کی فروخت میں بھی بالترتیب 453 فیصد اور 112 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ فولڈ ایبل فون سستے اورزیادہ مقبول ہونے کی وجہ سے ان کی مارکیٹ مزید پھیلے گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی