i بین اقوامی

چین کے اعلی صنعتی ایوارڈزجیتنے والوں کے ناموں کا اعلانتازترین

March 20, 2023

ساتویں چائنہ گرینڈ ایوارڈزبرائے صنعت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 19 چینی کاروباری اداروں اور19 منصوبوں کو فاتح قراردیا گیا ہے۔تقریب کے منتظم چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹریل اکنامکس نے بتایا ہے کہ ان جیتنے والوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے جن میں انڈسٹریل اسٹیل، پیٹرو کیمیکلز، آٹوموبائلز اوربائیو میڈیسن شامل ہیں۔فیڈریشن نے کہا ہے کہ اعزاز جیتنے والے اداروں اورمنصوبوں نے صنعتی شعبے میں جدت، تبدیلی اور کاربن میں کمی پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رواں سال انعامات جیتنے والی 19 کمپنیوں میں بیٹری بنانے والی کنٹیمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ، گھریلو آلات کی بڑی کمپنی مائی ڈیا گروپ اورشنگھائی اکیڈمی برائے اسپیس فلائٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔فیڈریشن کے چیئرمین لی یی ژونگ نے کہا ہے کہ ان اداروں اورمنصوبوں سے توقع ہے کہ ان سے ملک میں ایک جدید صنعتی نظام کی تشکیل میں مدد ملے گی۔لی نے کہا کہ چین کا صنعتی شعبہ عالمی سطح پر ترقی یافتہ سطح سے مسلسل پیچھے رہا ہے اور صنعتی نظام کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنے کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔چائنہ گرینڈ ایوارڈز برائے صنعت کا قیام 2004 میں ریاستی کونسل کی منظوری سے عمل میں لایا گیا تھا اور اب یہ اس شعبے میں ملک کے سرفہرست ایوارڈز میں سے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی