i بین اقوامی

چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز کا 2023 کے دوران مستحکم ترقی پر زورتازترین

December 29, 2022

چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے سال 2023 میں معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ بہتر طور پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو مربوط کرتے ہوئے ملک کے بہتر بنائے گئے وبائی ردعمل کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ہی لی فنگ نے ایک ورک کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک بھر میں تمام سطح پر اصلاحات اور ترقی کے حکام کو سخت محنت کرنی چاہیے تاکہ ترقی، روزگار اور قیمتوں کو مستحکم کرنے اور مارکیٹ کے اعتماد کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔حکام کو چاہیے کہ فعال طور پر موثر ملکی طلب کو بڑھا ئیں اور معیشت کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کھپت کے بنیادی کردار اور سرمایہ کاری کے کلیدی کردار کو پورا کریں۔انہوں نے اعلی معیار کی ترقی میں روڑے اٹکانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلی سطح کی خود انحصاری کو مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، ایک جدید لاجسٹکس نظام کی تعمیر، فعال طور پر اور دانشمند ی کے ساتھ کاربن کے خاتمے اور کاربن کو بے ضرر کرنے کی کوششوں کو فروغ دینا چاہیے۔یہ ملک ایک اعلی سطح سوشلسٹ مارکیٹ اقتصادی نظام کی تعمیر کو فروغ دے گا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے بڑے علاقائی اور شہری ودیہی اسٹریٹجک منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس پیشرفت کرتے ہوئے اعلی سطح کے کھلے پن کو آگے بڑھائے گا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بڑے خطرات سے تحفظ اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خوراک، توانائی اور وسائل کے ساتھ ساتھ اہم صنعتی اور سپلائی چینز کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی