i بین اقوامی

چین، فروری کے دوران بجلی کے استعمال میں 11 فیصد اضافہتازترین

March 16, 2023

چین میں بجلی کی کھپت معاشی سرگرمیاں ناپنے کا ایک اہم پیمانہ ہے جس میں فروری کے دوران زبردست اضافہ ہوا۔ بجلی کی کھپت بڑھنے کی بڑی وجہ نوول کرونا وائرس سے پیدا شدہ رکاوٹیں کم ہونا اور ملک کی معیشت میں بہتری ہے۔ قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ بجلی کا استعمال 695 ارب کلوواٹ آورز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 11 فیصد زائد ہے۔ فروری کے دوران ثانوی صنعت میں بجلی کے استعمال میں 19.7 فیصد اضافہ ہوا۔ بنیادی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں بجلی کی کھپت گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.6 فیصد اور 4.4 فیصد بڑھی۔ رہائشی علاقوں میں بجلی کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد کمی ہوئی۔ ابتدائی 2 ماہ میں ملک میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.3 فیصد بڑھ 13.8 کھرب کلوواٹ آووز تک پہنچ چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی