i بین اقوامی

چین ، چھونگ چھنگ میں موسلادھار بارش سے 15 افراد ہلاک ، 4 لاپتہتازترین

July 05, 2023

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ میں پیر کے روز سے جاری طوفانی بارش کے سبب بدھ کی صبح 7 بجے تک 15 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوچکے ہیں۔ بلدیاتی بیورو برائے ہنگامی اقدامات کے مطابق دریائے یانگسی کے ساتھ علاقوں میں ہونے والی شدید بارش نے سیلاب اور ارضیاتی آفات کو جنم دیا ہے جس سے 19 اضلاع اور کانٹیز میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ بیورو نے ایک بیان میں بتایا کہ 7 ہزار 500 ہیکٹرز سے زائد رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں۔ شہر کے ہنگامی ردعمل ہیڈکوارٹرز دفتر نے امدادی کارروائی کی سطح کو تیسرے درجے تک بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خیمے ، کمبل اور فولڈنگ بستروں سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی 29 ہزار سے زائد اشیا ضلع وان ژو کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔ یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی