چین میں کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریبا 28 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز) کے ہر ایک سالانہ بنیادی کاروباری منافع کے ساتھ صنعتی کاروباری اداروں سے بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اسی عرصے کے دوران ایسے کاروباری اداروں کی بجلی کی مجموعی پیداوار 658.4 ارب کلو واٹ ۔گھنٹے تک پہنچ گئی۔ اپریل میں تھرمل بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جوہری بجلی کی پیداوار میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی کی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 20.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مارچ کے مقابلے میں 20.7 فیصد پوائنٹس زیاد ہ ہے۔ شمسی بجلی کی پیداوار گزشتہ ماہ ایک سال قبل کی نسبت 3.3 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار میں 25.9 فیصد کمی آئی ہے۔ این بی ایس کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد بڑھ کر 27.3 کھرب کلو واٹ گھنٹے ہو گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی