چین کے شمالی شہر تیان جن میں منعقدہ 7 ویں عالمی ذہانت کانگریس میں 98 منصوبوں پر دستخط کئے گئے جن میں سرمایہ کاری کی مالیت تقریبا 81.5 ارب یوآن(تقریبا 11.58 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔ مصنوعی ذہانت بارے اس اہم تقریب کا انعقاد 18 سے 21 مئی تک ہوا تھا۔ منتظمین کے مطابق نئے دستخط شدہ منصوبوں نوول انفارمیشن ٹیکنالوجیز، گاڑیاں ، بائیو میڈیسن، آلات کی تیاری، نئی توانائی و نئے مواد سمیت مختلف شعبوں میں صنعتی چین شامل ہیں۔ تقریب میں 51 ممالک اور خطوں کے 1 ہزار سے زائد حکام ، ماہرین، اسکالرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ قومی کنونشن اور نمائش مرکز (تیان جن) اور بندرگاہی شہر کے دیگرمقامات پر منعقدہ تقریب کا موضوع "ذہانت ، وسیع ترقی کی جگہ، پائیدار ترقی کا راستہ " تھا ۔ کانگریس 4 روز جاری رہی۔ کانگریس کا افتتاحی ایڈیشن 2017 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ اندرون و بیرون ملک سائنسدانوں، کاروباری افراد اور ماہرین اقتصادیات کے لئے ذہین ٹیکنالوجی کے سرفہرست رجحانات پر تبادلہ خیال کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی