چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 15.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں تقریبا 57 لاکھ 40 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جس میں مجموعی طور پر 361.14 ارب یوآن(تقریبا 51.33 ارب امریکی ڈالرز) کا لین دین ہوا۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چین میں صرف اپریل کے دوران 14 لاکھ 60 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ ماہ کی نسبت 6.59 فیصد کمی ہے تاہم یہ گزشتہ برس کی نسبت 33.03 فیصد اضافہ ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 90.39 ارب یوآن کا لین دین ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی