i بین اقوامی

چین ، اسکول جمنا زیم کی چھت گرنے سے 11 افراد ہلاکتازترین

July 24, 2023

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر چھی چھی ہار کے ایک مڈل اسکول کے جمنازیم کی چھت منہدم ہونے سے 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریسکیو ہیڈکوارٹر نے پیر کے روز بتایا کہ تمام 15 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ پیر کی صبح پھنسے ہو ئے آخری شخص کو نکا لا گیا جس کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ باقی 4 افراد کو کوئی جان لیوا زخم نہیں آئے ہیں۔ پرا ونشل فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا تھا ۔ چھت گرنے کی اطلاع دوپہر 2 بجکر 56 منٹ پر ملی۔ میو نسپل سرچ اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ حادثہ ضلع لونگ شا کے علاقے چھی چھی ہار میں مڈل اسکول نمبر 34 میں پیش آیا ۔ حادثے کے وقت 1 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط اس جمنازیم میں 19 افراد موجود تھے۔اس میں سے 4 بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ 15 افراد پھنس گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جمنازیم سے متصل تدریسی عمارت کی تعمیر کے دوران تعمیراتی کارکنوں نے غیر قانونی طور پر جمنازیم کی چھت پر تیارشدہ بلاک رکھے ۔یہ بلا کس بارش کے سبب بھیگ گئے اور ان کا وزن بڑھ گیا جس کے سبب چھت منہدم ہوگئی۔ اس بارے تفصیلی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے انچارج کو حراست میں لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی