چین کی بلدیہ چھونگ چھنگ میں چین اور نیپال کی ایک مشترکہ فوجی تربیت کا آغاز ہو گیا۔ یہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ تربیت کا چوتھا دور ہے، اس سے قبل 2019 میں سیشن منعقد ہوا تھا۔ شہری بلاکس میں مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے موضوع سے اس مشترکہ تربیت میں خصوصی آپریشنز میں چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ، انسداد دہشت گردی سکواڈ کی حکمت عملی، ڈرون آپریشنز، ہنگامی ریسکیو اور انسداد دہشت گردی کی جامع مشقیں شامل ہوں گی۔ یہ تربیت یکم اکتوبر تک جاری رہے گی۔ مشترکہ مشقوں کے سیشنز کے علاوہ دونوں ممالک کی افواج زلزلوں، برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ میں آفات میں کمی اور ریلیف پر تحقیق اور تبادلے کے متعلق معاملات پر کام کریں گی۔ تربیت کے دوران باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لئے ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی