چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ای وو کی ای وو بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ میں تقریبا 75ہزار تاجروں نے خرگوش کے سال میں اپنے پہلے کاروباری دن کا خیرمقدم کیا۔اجناس کی وافر اقسام، آسان اور تیز نقل وحمل اور اچھے کاروباری ماحول کے ساتھ ای وو کو عموما دنیا کی سپر مارکیٹ کہا جاتا ہے۔ای وو میں کھلونوں کی دکان کے مالک لو چھنگ رونگ نے کہا ہے کہ اس اسٹور کو جون تک شیڈول کے مطابق آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔ایک انداز ے کے مطابق رواں سال فروخت گزشتہ دو برسوں کی نسبت 30 فیصد بڑھ جائے گی۔مقامی خواتین کے جرابوں کے برانڈ بو ناس کی جانب سے چلائی جانے والی فیکٹری مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس کمپنی نے عالمی وبائی مرض کے دوران اپنی تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری کو مستحکم بنایا۔اس کے علا وہ ورکشاپ کی ڈیجیٹل تبدیلی کی ذمہ داری نبھائی اور نئی مصنوعات لانچ کرکے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنا کر اپنی مارکیٹ کی مسابقت کو بہتر بنایا ہے ۔اس کمپنی کے صدر ہوانگ ژوچھون نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس کی شرح نمو تقریبا 10 فیصد پر برقرار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی