20ویں شنگھائی انٹرنیشنل آٹوموبائل انڈسٹری نمائش 18 سے 27 اپریل تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ ملک میں نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو بہتر بنانے کے بعد چین میں منعقد ہونے والی یہ گاڑیوں کی پہلی اول درجے کی عالمی نمائش ہوگی۔ (قومی نمائش اور کنونشن مرکز (شنگھائی میں منعقدہ گاڑیوں کی اس نمائش میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 1 ہزار سے زائد کاروباری اداروں نے اندراج کروایا ہے۔ نمائش کے 13 ہالز ہیں جن کا مجموعی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹرز ہے۔ شو کے منتظمین کے مطابق یہ تقریب گاڑیوں کی عالمی منڈی میں زبردست اعتماد اور تحریک پیدا کرے گی۔ شیڈول کے مطابق 18 اور 19 اپریل میڈیا کے لئے مختص ہیں جبکہ 20 اور 21 اپریل گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ افراد کے لیے مخصوص ہوں گے۔ آٹو شنگھا ئی 2023 کے نام سے معروف نمائش کو عوام کے لئے 22 سے 27 اپریل تک کھولا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی