چین کے اعلی ترین سیاسی مشاورتی ادارے ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی نئی قیادت کے لیے امیدواروں کی فہرست کی منظوری دے دی گئی ہے۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے جاری پہلے اجلاس کے پریزیڈیم نے ایک اجلاس میں اس کی منظوری دی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے پریزیڈیم اجلاس کی صدارت کی۔ناموں کی فہرست میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن ، وائس چیئرپرسنز ، سیکرٹری جنرل اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے نام ہیں۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری بھی پریزیڈیم اجلاس میں دی گئی۔پریزیڈیم نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، سیاسی مشیروں کی تجاویز پر مبنی کارکردگی رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم پر ایک مسودہ قرارداد، تجویز کی جانچ پر ایک مسودہ رپورٹ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سیاسی قرارداد کے مسودے کی بھی منظوری دی۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام مسودے منظوری کے لئے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔جمعرات کو پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز کا دوسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اجلاس کی ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت میں اہم ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی