چین میں سرحد پار ای کامرس کے فروغ کے لئے جامع آزمائشی خطوں کو صوبائی سطح کے 31 علاقوں تک توسیع دیدی گئی ہے۔وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئے ٹنگ نے بتایا کہ 2022 کے اختتام کے ساتھ ریاستی کونسل نے اس قسم کے آزمائشی علاقوں کے 7 گروپس شروع کئے جس کے بعد ملک میں ایسے خطوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165 ہوگئی۔شو نے کہا کہ آزمائشی خطوں نے غیر ملکی تجارت کی سطح اور ڈھانچے کو مئو ثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد کی اور اختراع و کاروباری ماڈل کی ترقی کو فروغ دیا ۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی سرحد پار ای کامرس کی مالیت 21.1 کھرب یوآن (تقریبا 305.67 ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے ۔ آزمائشی خطوں کا تجارتی حجم مجموعی طور پر 90 فیصد سے زائد ہے۔شو نے بتایا کہ وزارت ، آزمائشی خطوں کی تعمیر کے فروغ، اہم کاروباری اداروں کے گروپ اور سرحد پار ای کامرس پر بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کا کام جاری رکھے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی