i بین اقوامی

چین ، 2023 میں کھپت کی مستحکم بحالی کا آغازتازترین

February 06, 2023

چین میں 2023 کے شروع میں کھپت کے شعبے میں زبردست بحالی ہوئی ہے جس میں ہائی اینڈ اور مڈ ٹو ہائی اینڈ خدمات شعبوں نے متاثرکن کارکردگی ریکارڈ کی ہے۔ فچ ریٹنگز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے آف لائن صارفین خدمات شعبوں میں موسم بہار تعطیلات کے دوران طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ ان میں سیاحت فلم اور کیٹرنگ کا شعبہ شامل ہے یہ نوول کروناوائرس وبا سے بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ مقامی سیاحوں کے دورے 2019 کی سطح کے تقریبا 90 فیصد تک بحال ہوچکے ہیں جبکہ ٹکٹ میں رعایت کی وجہ سے سیاحت پر خرچ 73 فیصد رہا۔ فنچ ریٹنگز نے کہا ہے کہ چین کے باکس آفس نے دوسری بار ریکارڈ کامیابی حاصل کی اور سنیما دیکھنے والوں کی تعداد 2019 کی سطح سے معمولی کم تھی۔ فچ ریٹنگز نے وزارت تجارت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تعطیلات میں کیٹرنگ کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت 15.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ریستوران کے اوسط اخراجات 10.8 فیصد بڑھے۔ فچ ریٹنگز نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2023 میں کیٹرنگ ، سیاحت، بیوٹی سروسز ، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کی مقامی طلب بتدریج بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی