i بین اقوامی

چائنہ ۔ لاس ریلوے پر مسافروں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہوگئیتازترین

January 06, 2023

چائنہ ۔ لاس ریلوے پر دسمبر 2021 میں اس کے آغاز سے جمعرات تک 90 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرچکے ہیں۔چائنہ ریلوے کھن منگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ ریلوے سے چین کی طرف سے تقریبا 75 لاکھ 40 ہزار مسافروں جبکہ لاس کی طرف سے 14 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔نئے سال 2023 کے آغاز کے بعد سے ریلوے مسافروں کی تعداد بڑھی ہے اور اس سے سفر کرنے والوں کی اوسط تعداد یومیہ 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہے۔گروپ نے کہا کہ چین کی طرف سے مسافروں کے سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لئے ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کے یومیہ اوسطا 20 جو ڑوں پر مبنی بوگیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کی حیثیت سے 1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چائنہ ۔ لاس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ کو لاس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی