i بین اقوامی

چائنہ ہائی ٹیک میلے میں 5 ہزار 6 سو سے زائد نمائش کنندگان کی شرکتتازترین

November 16, 2022

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژن میں 24 ویں چائنہ ہائی ٹیک میلے (سی ایچ ٹی ایف) کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں 41 ملکوں اور خطوں کے 5 ہزار 6 سو سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ اس پانچ روزہ نما ئش میں 8ہزار 600 سے زائد اشیاء کی نمائش کی جائے گی جو کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ مربع میٹرز سے زیادہ رقبہ پر محیط ہے۔رواں سال کی اس نمائش میں جدت پر مبنی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، جس میں سرکاری ادارے اور غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔نمائش کے ایک حصے کے طور پر سال 2016 تا 2020 کے دوران چین کی اہم سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔24ویں چائنہ ہائی ٹیک میلے میں پانی کی بچت پر مبنی پہلی ہائی ٹیک کامیابیوں کی نمائش کا بھی آغاز ہوا ہے۔ اس حوالے سے 17 نومبر کو پانی کی بچت کی پہلی قومی جدت اور ترقیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی