برطانوی شہزادہ ہیری کی سوانح حیات سپیئر برطانیہ کی سب سے تیزی سے بکنے والی نان فکشن کتاب بن گئی ہے،رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھر میں شہزادہ ہیری کی سوانح حیات سپیئر 10جنوری کو فروخت کیلئے پیش کی گئی جسے خریدنے کے لیے دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں موجود تھیں،پبلشر کے مطابق کتاب کی اشاعت کے پہلے ہی روز ہارڈ بک، ای بک، آڈیو سمیت اب تک 4لاکھ کاپیاں فروخت ہو چکیں ہیں، جبکہ کتاب کو آن لائن بیسٹ سیلر پہلے ہی قرار دیا جا چکا ہے،شہزادے ہیری کی سوانح حیات سپیئر 410صفحات پر مشتمل ہے جسے پوری دنیا میں 16زبانوں میں شائع کیا جائے گا، کتاب میں ہیری نے شاہی خاندان کے اندر موجود تنازعات سمیت دیگر معاملات بارے متعدد انکشافات کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی