i بین اقوامی

برطانوی وزیراعظم نے ٹیکس معاملات میں بے ضابطگیوں پر پارٹی چیئرمین کو برطرف کردیاتازترین

January 30, 2023

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زوہاوی کو ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر برطرف کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زہاوی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے ، ندیم زہاوی کو ان کے ٹیکس کے معاملے میں ایک آزادانہ تحقیقات میں سامنے آنے والی سنگین خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ندیم زہاوی کو ایک خط میں کہا ہے کہ ایک آزادانہ تحقیقات کے نتائج ہمارے سامنے رکھے گئے ، جس میں یہ بات واضح ہے کہ ٹیکس معاملات میں منسٹیریل کوڈ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں، میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ آپ حکومت کی طرف سے پارٹی پوزیشن سے برطرف ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ عہد کیا تھا کہ جس حکومت کی وہ قیادت کر رہے ہیں، اس میں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور ہر سطح پر جوابدہی ہوگی۔ کنزرویٹیو پارٹی کے ٹیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایڈوائزرکا کہنا ہیکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ندیم زہاوی معاملات کو غلط انداز میں پیش کرتے رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی