برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے کو ساحل پر موج مستی کرنا مہنگا پڑگیا جس دوران اس کی تیز دھوپ کے باعث جِلد جھلس گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 سالہ ہیکٹر اپنے بھائی اور والدین کے ساتھ اگست میں ساحل کی سیر کو گیا تھا جہاں موج مستی کے بعد گھر واپس آنے پر اسے اپنی جِلد پر شدید جلن محسوس ہوئی اور جِلد پر چھالے بن گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچے نے خراب یا معیاد ختم ہونے والا سن بلاک لگایا جس کے سبب جلد جھلس گئی۔ رپورٹس کے مطابق تشخیص کے بعد ڈاکٹرز نے 10 سالہ بچے کی جِلد کی کامیاب سرجری کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی