i بین اقوامی

برطانیہ، کوونٹری میں پولیس کا آپریشن، 3 افراد گرفتارتازترین

February 03, 2025

برطانیہ کی ویسٹ مڈلینڈ کائونٹی کے شہر کوونٹری کے مختلف علاقوں میں سنگین سرگرمیوں اور تشدد کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وارکشائر ریٹیل پارک، ایئر پورٹ ریٹیل پارک، گالا گھر ریٹیل پارک اور کوونٹری کے دیگر علاقوں میں یونیفارم اور سادہ لباس والے افسران نے گشت کیا۔ اس کے علاوہ چوری کے الزام میں ایک دکان سے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا ہے کہ یہ آپریشن اسپیشل تھا، جو ہر علاقے میں اعلی ترجیحی مسائل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسران عوام کو اعتماد فراہم کرنے اور کاروباری مالکان کے ساتھ تعاون کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ماحول سازگار رہے اور آپس میں مل کر جرائم کو ختم کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی