برطانیہ کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب ملیشیا کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دیے جانے کے امکانات بڑھ گئے، برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت جلد ہی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاری کر رہی ہے اور اس پر کام جاری ہے،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا اعلان ہفتوں کے اندر کردیا جائے گا اور اس اقدام کو برطانوی وزیرِ سلامتی ٹام ٹوجندھاٹ اور ہوم سیکریٹری سویلا بریورمین کی حمایت حاصل ہے، ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس سے تعلق رکھنا، اس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا اور عوامی مقامات پر اس کا نشان اٹھانا ایک جرم کہلایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی