برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا جبکہ ساتھ ہی چائلڈ کیئر، فوائد اور پینشن سے متعلق اصلاحات کا اعلان بھی کر دیا گیا،برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے گزشتہ روز نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جس میں انرجی بلز کے ڈھائی ہزار پائونڈ سالانہ کی پرائس کیپ اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کی گئی،جیریمی ہنٹ نے کہا کہ آئندہ 5برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11ارب پائونڈ خرچ کیے جائیں گے جبکہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی، 40لاکھ گھرانوں کو سالانہ 45پائونڈ کی بچت ہوگی،بجٹ میں چائلڈ کیئر، فوائد اور پنشن میں اصلاحات اور 50برس سے زائد عمر کے افراد کو کام پر واپس لانے کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا،چائلڈ کیئر، فوائد اور پنشن سے متعلق اصلاحات کے مطابق نوکری پیشہ والدین کو چائلڈ کیئرکی مد میں 30گھنٹے فی ہفتہ کے اخراجات ملیں گے،فی الحال،3،4برس کے بچوں کے فی ہفتہ 15گھنٹوں کے چائلڈ کیئر اخراجات حکومت ادا کرتی ہے،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کام کرنے والے والدین کے 9ماہ کے بچوں کے چائلڈ کیئر کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی جبکہ فوائد لینے والے والدین کو ایک بچے کیلئے 951پائونڈز،2بچوں کیلئے ایک ہزار 630پائونڈ ادا کیے جائیں گے،اس کے علاوہ پری پیمنٹ میٹر کے تحت صارفین کو زائد رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی،برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے ملک بھر میں 12نئے انوسٹمنٹ زون قائم کیے جائیں گے،ہر انوسٹمنٹ زون کو حکومت 8کروڑ پائونڈ اور ٹیکسوں میں رعایت بھی دیگی،جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ رواں برس تیکنیکی طور پر کساد بازاری سے محفوظ رہے گا
جبکہ مہنگائی کی شرح نصف سے زائد کمی کے ساتھ 2.9فیصد پر آنے کی توقع ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق جیریمی ہنٹ نے فیول پر ایک برس،شراب پر مزید 6ماہ کیلئے ڈیوٹی منجمد کر دی،اس کے علاوہ بجٹ میں خودکشی سے متعلق آگاہی دینے والی چیرٹیز کیلئے ایک کروڑ پانڈ کی مدد کا اعلان کیا گیا،جیریمی ہنٹ نے بتایا کہ آئندہ 5برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11ارب پانڈ خرچ کیے جائیں گے،معیشت 2024میں 1.8، 2025میں 2.5فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، برطانیہ میں جرمنی، فرانس اور جاپان سے کم ٹیکس ہیں،اس کے علاوہ بجٹ میں کارپوریشن ٹیکس 19سے 25فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق ڈھائی لاکھ پائونڈ سے زائد کمانے والی کمپنیاں اپریل سے 25فیصد ٹیکس دیں گی،پنشن کیلئے سالانہ ٹیکس فری الائونس کی حد 40ہزار سے بڑھا کر 60ہزار کردی گئی جبکہ لائف ٹائم الائونس کی حد ختم کر دی گئی،بجٹ تقریر پر وزیراعظم رشی سونک اور دیگر وزرا نے جیریمی ہنٹ کو شاباش دی،دوسری جانب لیبر لیڈر سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ ٹوری حکومت کی بد انتظامی کے سبب برطانیہ دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا، برطانیہ یورپ کا بیمار مرد بن گیا ہے، ملک کی معیشت کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی